سکیورٹی اداروں کی کاروائی،4خطرناک دہشتگردگرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد

گرفتاردہشتگردبم دھماکوں،فوج پرحملوں اورفرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔سکیورٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:35

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) :قانون نافذکرنیوالے اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے 4انتہائی خطرناک دہشتگردگرفتارکرلیے ہیں،دہشتگردوں سے گولہ باروداوردھماکہ خیزموادبھی برآمد ہواہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی کاروائی کے دوران گرفتاردہشتگردبم دھماکوں،فوج پر حملوں اور فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔اسی طرح دہشتگردبھتہ جمع کرنے اور ٹارگٹ کلرزکے سہولت کار بھی ہیں۔ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ سکیورٹی اداروں نے گرفتار4دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :