صوبائی وزراء کی نثار کھوڑو اور امتیاز شیخ کو مبارکباد

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) سندھ کے وزراء جام مہتاب حسین ڈہر اور مکیش کمار چائولہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار احمد کھوڑو کو پی پی سندھ کا صدر نامزد کئے جانے اور امتیاز شیخ کو پی ایس 11 شکار پور سے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی رہنماء نثار احمد کھوڑو کو پی پی سندھ کا صدر نامزد کر کے ان کو اہم ذمہ داری سونپی ہے اور امید ہے کہ نثار احمد کھوڑو پی پی قیادت کی امیدوں پر پورا اُتریں گے اور سندھ میں پی پی کو مزید مستحکم کریں گے۔

علاوہ ازیں انہوں نے پی ایس 11 شکار پور سے ضمنی انتخابات میں امتیاز شیخ کی کامیابی کو جمہوری قوتوں اور پی پی پی کی فتح قرار دیا ہے۔ صوبائی وزراء نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عوام اور پی پی قیادت کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے علاقے کے عوام کی ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔