نئے لیبر قوانین سے تحفظات دور کرکے ساز گار ماحول فراہم کریں گے٬ مرتضیٰ وہاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)مشیر قانون سند ھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ میں نئے متعارف کرائے گئے لیبر لاء میں سے تحفظات اور بے قاعدگیوں کو دور کر کے پرائیویٹ سیکٹرز کے ایپلائز کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے گا جس سے صوبہ سند ھ میں معاشی اور سماجی ترقی میں مدد ملے گی ۔انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انٹر نیشنل ہیومن ریسورس کانفرنس 2016سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون ٬ انکوائریز ٬ اینٹی کرپشن ٬ اسٹیبلشمنٹ حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس میں شریک ایمپلائر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سیکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز عبدالرحیم سومروکا کہنا تھا کہ ایچ آر پروفیشنلز کی جانب سے ہیومن کیپیٹل کو استعمال کرتے ہوئے انٹر پرائز سطح پر ادا کیا جانے والا کردار انتہائی اہم ہے اور اس صورت میں وہ عالمی مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

آئی ایل او اسلام آباد کی کنٹری ڈائریکٹر انگرڈ کرنسٹنسن نے اپنے خطاب میں مستقبل کے چیلنجز اور کارکردگی کو درپیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے ایچ آر پرووفیشنلز کو نئے ٹول اپنانے اور جدید طریقہ کار کے حصول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یو نائٹٹڈ نیشنز سسٹین ایبل ڈویلپمنمٹ کے اہداف ایچ آر پروفیشنلزکو اپنی جانب بھرپور متوجہ کرتے ہیں جس کی مدد سے وہ بزنس انٹر پرائز کو لیڈر شپ مہیا کرتے ہیں تاکہ دیرپا ترقی ممکن بنائی جا سکے اس میں معاشی سرگرمیوںمیں خواتین بھی بھرپور شمولیت بھی شامل ہے۔

قبل ازین خواجہ محمدنعمان کا کہنا تھا کہ ایچ آر پروفیشنلز اپنی حکمت عملی سے کمپنی کو یکسر بدل کر رکھ سکتے ہیں ٬انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے انڈسٹری کو ساز گار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے تاکہ وہ صوبے کی معاشی صورتحال کی بہتری میں اپنا حصہ ڈال سکیں ٬ایسا اسی صورت میں ممکن ہے جب بزنس انٹر پرائز اور ورکرز کو کام کے لئے بہتر ورک ایجنڈا میسر ہو۔

انہوںنے لیبر قوانین ٬ لیبر انسپیکشن اور پیداوار ی عمل درپیش چیلنجز کے حوالے سے میمورینڈم آف سلوشنز پیش کیا۔بعد ازاں نجی شعبے میں بہترین ایچ آر پریکٹیس پر عمل کرنے والی کمپنیوں کو ای ایف پی ایوارڈ سے نوازا گیا ٬ ٹوٹل پارکو ٬ ڈی پی ورلڈ اور بے ائیر پاکستان نے پہلا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ ایکروما اور لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی کٹیگری میں دوسرا ایوارڈ حاصل کیا۔

بڑی ملکی کمپنیوںکی کٹیگری میں میزان بینک لمیٹڈ اور پاک عرب ریفائنری نے پہلا ماری پیٹرولیم اور الائیڈ بینک لمیٹڈ نے دوسرا انعام حاصل کیا ۔ ای پی ایل اے لیبارٹرز ایس ایم ای کٹیگری میں وننگ پرائز کی حقدار ٹہری۔حکومت سند ھ کے سیکریٹری لیبر عبدالرشید سولنگی٬ کے پی کے حکومت کے عالمگیر شاہ٬ ڈائریکٹر ڈی ای سی پی پال وہائٹ ٬ ڈائریکٹر جنرل آف پاکستان ایمپلائز فیڈریشن آف سیلون کنشکا ویرا سنگھے اور پی ڈبلیو ایف کے سیکریٹری ظہور اعوان نے بھی کانفرن میں خطاب کرنے والوں میں شامل تھے ۔کانفرنس میں متعدد مقررین اور پینالسٹس نے کانفرنس کے چھ مختلف سیشنز کے دوران اپنے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔