Live Updates

عمران خان تباہی اورانتشارپھیلانے کے مشن پرہیں۔دانیال عزیز،طارق فضل

تحریک انصاف نے کالعدم تنظیموں سے مسلح افرادمانگیں ہیں،جن کو دھرنے میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔(ن)لیگی کی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:22

عمران خان تباہی اورانتشارپھیلانے کے مشن پرہیں۔دانیال عزیز،طارق فضل

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان تباہی اورانتشارپھیلانے کے مشن پر ہیں،تحریک انصاف نے کالعدم تنظیموں سے مسلح افرادمانگیں ہیں،جن کو دھرنے میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔آج یہاں نوازلیگ کے رہنماء دانیال عزیز اور ایم این اے طارق فضل چوہدری پریس کانفرنس رہے تھے۔دانیال عزیزنے کہا کہ عمران خان دہشتگردی کا پرچارکرتے ہیں۔

عمران خان کا نام طالبان خان میں نے رکھا بلکہ عمران کی دہشتگردوں سے وابستگی پوری دنیا جانتی ہے۔پی ٹی آئی کی جہادی تنظیموں سے وابستگی نئی بات نہیں ہے۔عمران خان وزیرستان آپریشن کی بھی مخالفت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ڈپریشن کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کنٹینرپر چڑھ کرکہتے ہیں کہ یہ حکومت کاآخری سال ہے۔

(جاری ہے)

مقاصد پورے نہ ہونے پر تحریک انصاف مایوسی کا شکار ہے،تاہم پی ٹی آئی اپنے مقاصد کے حصول کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

جس کے کیلئے پی ٹی آئی نے مختلف تنظیموں سے رابطہ بھی کیاہے۔دانیال نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو انارکی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔تحریک انصاف اپنے کارکنان کے ذریعے فسادپھیلانا چاہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں مقامی حکومتوں کی تشکیل کے بارے میں بھی پریشان ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان تباہی اور انتشارپھیلانے کے مشن پر ہیں۔احتجاج کی بجائے اسلام آباد عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :