غیر حاضری اور غفلت برتنے پر3 ٹریفک وارڈنز نوکری سے برطرف

ڈیوٹی سے غیر حاضری اورمحکمانہ فرائض میں غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جائیگی‘طیب حفیظ چیمہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے اردل روم کے دوران ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے٬فرائض میںغفلت لاپرواہی اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی3 ٹریفک وارڈنزعاطف3404/TW٬اکرام3900/TW٬اور وسیم1977/TWکو نوکری سے برخاست کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہمحکمانہ فرائض میں غفلت٬ لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ٬لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے ۔

سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈنزعاطف٬اکرام اور وسیم غفلت لاپرواہی کرتے ہوئے محکمانہ قواعد کے برعکس ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگئے جنہیںدفتر حاضر ہونے کیلئے متعددباراس کے گھر کے پتے پر اطلاع بھجوائی تاہم ٹریفک وارڈنزعاطف٬اکرام اور وسیم کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :