مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک ٬ْ26زخمی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:09

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک اور26 زخمی ہوگئے٬ حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ٬ْ شدید زخمیوں کو جموں میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق بس میں 45 افراد سوار تھے جبکہ تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ ریاست کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔