اسلام آباد کو مفلوج کرنے والے خود مفلوج ہونگے ٬ بلاول اپنے خاندان کو پاناماسے کلیئر کرائیں ٬ْعابد شیر علی

عمران خان سیاست میں ناکام ہو چکے ہیں ٬ْ اب فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ٬ْ وزیرمملکت کا بیان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کے بعد اب پی ٹی آئی کے پاس اسلام آباددھرنے کا کوئی جواز نہیں رہتا تاہم اسلام آباد کو مفلوج کرنے سے پہلے ’’وہ ‘‘ خود مفلوج ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ عمران خان فوج کو سیاست میں لا رہے ہیں ’’ان پر مقدمہ درج ہونا چاہیے ٬ْ آئین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت دیتا ہے ٬ْعمران خان اندھیری گلی میں داخل ہو چکے ہیں ۔

حکومت کے جوشیلے وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان سیاست میں ناکام ہو چکے ہیں ٬ْ اب فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ٬ْ بلاول بھٹو کے بیان کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ بلال ابھی بچہ ہے جوسیاسی سوجھ بوجھ نہیں رکھتا ۔ بلاول پہلے اپنے خاندان کے افراد کو پاناما سے کلیئر کرائیں ۔عابد شیر علی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید استعفیٰ دیکر کونسلر کا الیکشن لڑیں ٬ْشیخ رشید سائیکل پر پھرتے تھے مگر آج اربوں کے مالک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :