حکومت نے وفاقی دارالحکومت کی عدالتوں میں پیش ہونے والے سر کاری وکلاء کومفت علاج کی سہولت فراہم کر نا شروع

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) حکومت پاکستان نے وفاقی دارالحکومت کی عدالتوں میں پیش ہونے والے سرکاری وکلا کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا شروع کردی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کیڈ سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس کے تحت اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں استغاثہ کی جانب سے پیش ہونے والے سرکاری وکلا کو مفت علاج کی سہولت فراہم کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 اور 18 کے وکلا پمز ہسپتال اور پولی کلینک میں مفت علاج کراسکیں گے تاہم مفت علاج کے حصول کیلئے وکلا کا اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا ممبر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :