حکومت کا دھرنا روکنے کیلئے سیاسی راستہ اختیار کرنیکا فیصلہ

سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک وفاقی وزراء کے سپرد٬ْمعاملہ افہام و تفہیم سے حل کر نے پر زور دیا جائیگا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) حکومت نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کا دھرنا روکنے کیلئے سیاسی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک وفاقی وزراء کے سپردکردیا گیا ٬ْمعاملہ افہام و تفہیم سے حل کر نے پر زور دیا جائیگا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت انتظامی سطح پر فیصلہ کرچکی ہے کہ اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیاجائیگااور اس کے ساتھ ہی سیاسی حکمت کے راستے پر بھی چل نکلی ۔

اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کرکے معاملے کا سیاسی حل نکالنے کی کوشش کی جائیگی ٬ْتحریک انصاف کے ساتھ بھی بلواسطہ یا بلاوسطہ رابطے کرکیاسلام آباد کو بند کرنے سے باز رکھنے کا راستہ نکالا جائیگا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ مل کرکسی بھی غیر قانونی اورغیر آئینی اقدام سے باز رکھنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پربھی بات ہوگی۔

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے پرغورکیاجاسکتا ہے ۔پارلیمانی جماعتوں سے فوری رابطے کاٹاسک وفاقی وزراء پرویز رشید ٬ْخواجہ سعد رفیق اور میرحاصل بزنجو کوسونپ دیاگیا ۔کمیٹی پیپلزپارٹی٬ متحدہ قومی موومنٹ ٬ْق لیگ ٬ْجماعت اسلامی٬ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی٬ نیشنل پارٹی اور جے یو آئی (ف) سے رابطے کررہی ہے ٬ْ حکومتی کمیٹی بی این پی عوامی٬ فاٹا اراکین سمیت دیگر آزاد اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز سے رابطے کریگی۔

متعلقہ عنوان :