سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی درخواستوں کی سماعت کے لیے یکم نومبر کی تاریخ مقرر کردی

وزیر اعظم نواز شریف سمیت تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ یکم نومبر کو کیس کی سماعت کریگا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما لیکس کی درخواستوں کی سماعت کے لیے یکم نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ٬ْجماعت اسلامی ٬ْعوامی مسلم لیگ ٬ْجمہوری وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔

گذشتہ روز عدالت نے پاناما لیکس کی درخواستوں پر سماعت کے بعد وزیراعظم نواز شریف ٬ْوزیر خزانہ اسحاق ڈار ٬ْوزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز ٬ْداماد کیپٹن (ر) صفدر ٬ْبیٹوں حسن نواز٬ حسین نواز٬ ڈی جی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) اور اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کی تھی تاہم اب درخواستوں کی سماعت کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد دھرنے سے ایک دن قبل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور وزیراعظم نواز شریف اور دیگر فریقین کو یکم نومبر سے قبل جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت٬ سیکرٹری داخلہ٬ پیمرا٬ نیب٬ الیکشن کمیشن٬ ایف بی آر٬ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزارت پارلیمانی امور کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ 30 اکتوبر تک جواب جمع کرائیں تاکہ پاناما لیکس پر کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام فریقین کو قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ یکم نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے پاناما پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئین کی پاسداری٬ قانون کی حکمرانی اور مکمل شفافیت پر کامل یقین رکھتے ہیں۔