پتنگ بازی پر عائد پابندی کو یقینی بنایا جائے ‘ محمد امین وینس

ون ویلنگ کرانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی جائے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے تما م ڈویژنل ایس پیز اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی پر عائد پابندی پرسختی سے عمل درآمد کیا جائے نیز ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔یہ بات انہوں نے یہاں پولیس آفیسرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں پتنگ بازی ہوئی تو اس علاقے کا ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ون ویلنگ کرنے والے نہ صرف اپنی جانوں کوخطرے میں ڈالتے ہیںبلکہ دوسروں کی زندگیوں سے بھی کھیلتے ہیں لہذا ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہفتہ اور اتوار کوخصوصی طور پر پیٹرولنگ کو بڑ ھائیںتاکہ قانون شکن عناصر افراد کو پابند سلاسل کیا جائے۔