مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو کے باوجود کشمیر ی ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لیے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کررہے ہیں‘ ابوالہاشم ربانی

بھارت بدترین کرفیواور ظلم و استبدا کے باوجودکشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکا٬ آزادی کیلئے کشمیریوں کی لازوال قربانیاں قابل تحسین ہیں

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) جماعة الدعوة لاہور کے مسئول ابو لہاشم ربانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا موجودہ سلسلہ ایک سو پانچ دن سے جاری ہے٬ سخت کرفیو کے باوجود کشمیر ی ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لیے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کررہے ہیں٬ بھارت بدترین کرفیواور ظلم و استبدا کے باوجودکشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکا٬ بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے کشمیریوں کی لازوال قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

وہ ہال روڈ پر واقع جامع مسجد طیبہ میں خطبہ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالی بھارتی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے۔ انڈیا کشمیریوں کی حق کی آواز کو دبانے اور جذبہ حریت کو کچلنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں اورشہداء کے جسموں سے لپٹے پاکستانی پرچم کشمیریوں کے اصل دیس کا پتہ بتا رہے ہیں۔

ابو الہاشم ربانی نے کہا کہ یہ ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد و حمایت جاری رکھی جائے ۔ انڈیا نے اپنے غاصب فوجیوں کو کشمیریوں پر ظلم وستم کے لیے کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ ایک سو پانچ دنوں میں وادی کا سارا نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔ دس ہزار سے زائد کشمیری اور ان کے قائدین جیلوں میں ڈال دیے گئے ۔ایک ہزار سے زائد لوگ آنکھوں سے محروم ہوچکے٬ لاکھوں طلبہ کا مستقبل دائو پر ہے۔

وہاں کھانے پینے اور ادیات کی قلت جاری ہے جس کے باعث وادی میں کسی بھی وقت انسانی بحران کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ متحد ہوکر کشمیریوں سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی درست انداز میں ترجمانی کریں۔اس طرز عمل سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل ہونا مشکل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :