وفاقی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار کاایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کا دورہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)وفاقی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار خضر حیات گوندل نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پرچیئرمین ای پی زیڈ اے ممتاز علی شاہ نے ادارے کی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ادارہ کی کارکردگی اور سرمایہ کاروں کو مہیا کی گئی سہولیات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار خضر حیات گوندل نے کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے تفصیلی دورہ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ای پی زیڈ اے کا ملکی برآمدات میں کردار قابل تحسین ہے اور ملکی برآمدات کے فروغ کے لیئے ہر ممکن اقدامات اور مزید سہولیات کے لیئے بہتر حکمت عملی ترجیحی بنیادوں پر قائم کی جائے گی۔

اس دورہ کے موقع پر وفاقی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار خضر حیات گوندل نے ای پی زیڈ اے میں قائم صنعتی یونٹ شہزاد اپرل کا دورہ بھی کیا۔