ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں617چھاپے٬ گرانفروشی پر15,500روپے جرمانہ عائد٬59افراد گرفتار

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی617مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر17دکانداروں کے چالان کیے جبکہ15,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے٬36افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر59افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی06افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :