ْمیا ں صا حب’’ ٹمپرنگ اور دھاندلی ‘‘کا دور ختم ٬اب احتساب کا دور شروع ہوچکا‘ یاسمین راشد

وزیر اعظم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے یہ نہیں ہوسکتا نہ آپ تلاشی دیں اور نہ ہی استعفیٰ دیں‘ ایڈوائزر چیئرمین پی ٹی آئی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) ایڈوائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میا ں صا حب’’ ٹمپرنگ اور دھاندلی ‘‘کا دور ختم ہوگیااب احتساب کا دور شروع ہوچکا٬وزیر اعظم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ‘یہ نہیں ہوسکتا کہ نہ آپ تلاشی دیں اور نہ ہی استعفیٰ دیں٬نرسزکے جا ئز مطالبا ت مان کر سروس سٹرکچر کو منظورکیا جا ئے او رفوری طور پر ماہانہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اپنے دفتر میںپا رٹی کا رکنوںاور نرسز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پا نا مہ لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیںاور یہ نہیں ہوسکتا کہ نہ آپ تلاشی دیں اور نہ ہی استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیںاورموجود ہ حالات میں بھی حکمران ہوش کے ناخن نہیں لے رہے اور پاناما لیکس کے معاملے پر بدستور ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت نرسز کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے اورنرسزکے جا ئز مطالبا ت مان کر سروس سٹرکچر کو منظور کرنے کے سا تھ سا تھ فوری طور پر ماہانہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس بھی دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :