حکومتی کشتی زیادہ دیرتیرتی نظرنہیں آتی۔سینیٹرسراج الحق

عدالت سے نوٹس ملتے ہی حکومتی کشتی ڈولنے اورمشینری شورمچانے لگی ہے،عدالتوں کومصطفی کمال اورعشرت العباد کے سچ کافوری نوٹس لیناچاہئے۔امیرجماعت اسلامی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:40

حکومتی کشتی زیادہ دیرتیرتی نظرنہیں آتی۔سینیٹرسراج الحق

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء):جامعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ عدالت سے نوٹس ملتے ہی حکومتی کشتی ڈولنے اورمشینری شورمچانے لگی ہے،حکومت نے قوم کاوقت اورپیسہ ضائع کیا،حکومتی کشتی زیادہ دیر تیرتی نظرنہیں آتی۔انہوں نے آج یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت اس کشتی پر سوار ہے جس کے پیندے میں سوراخ اور پانی تیزی سے اندر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کوترقی دی نہ نظریاتی شناخت کا تحفظ کیا۔صرف پروپیگنڈے کے زور پر حکومت نہیں چلتی۔انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال اورعشرت العباد کے ایک دوسرے کے بارے میں سچ کا عدالتوں کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے مزیدکہا کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کا صوبائی اجتماع 22.23اکتوبر کو اضاخیل میں ہوگا۔یہ اجتماع خیبر پختونخواہ کی آئندہ سیاست کا رخ متعین کرے گا۔