بارہمولہ میں دو الگ الگ کارروائیوں میں 24کے قریب کشمیریوں کو گرفتار کرلیاگیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:34

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے د و الگ الگ کریک ڈائونز آپریشنز کے دوران بارہمولہ قصبے سے کم سے کم 24افراد کو گرفتار کرلیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے بارہمولہ کے علاقے درنگ بل ٬ سہیل کالونی اور فکر وانی میں صبح سویرے کارروائی کرتے ہوئے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر چھ افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

فورسز کی ان علاقوں میں یہ دوسری کارروائی ہے ۔ فورسز اہلکاروںنے بعدازاںقصبے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع Ushkaraگائوں میں کارروائی کرتے ہوئے 15نوجوانوں کو اس وقت گرفتار کرلیاجب لوگ نماز جمعہ ادا کرنے کی تیاریاں کر رہے تھے۔علاقے کے ایک رہائشی نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی دس سے پندرہ گاڑیوں نے گائوں میں پہنچ کر نوجوانوں کو پکڑ کر گاڑیوں میں بیٹھا لیا ۔ انہوںنے بتایاکہ فورسز نے آنسو گیس بھی استعمال کی اور گھروں کو بھی نقصان پہنچایا ۔