وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی ارم خالد نے نجی چینل کی اینکر کو تھپڑمارنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) وزیرِ اعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے محکمہ ترقی نسواں ارم خالد نے نجی نیوز چینل کی اینکر کو ایف سی اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اینکر صائمہ کنول سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور متعلقہ اداروں کوواقعہ کی مکمل کاروائی کے بعد رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیاہی- ارم خالد نے کہا کہ معاملہ کتنا ہی سنگین کیوں نا ہو کسی کو بھی عورت پر تشدد کی اجازت نہیں ۔

(جاری ہے)

مکمل تحقیق کے بعد ہی معاملہ کی اصل حقائق سامنے آ سکیں گی- ارم خالد نے محکمہ ترقی نسواں سندھ کی جانب سے اینکر صایمہ کنول کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروای

متعلقہ عنوان :