سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے طلب نہیں کیا۔نوازشریف

پاناما پیپرزمیں میرانام نہیں ہے،سپریم کورٹ کے احکامات کی پیروی کرینگے،دھرنوں سے ہمیشہ ملک کانقصان ہوتا ہے۔وزیراعظم کی قریبی ساتھیوں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:01

سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے طلب نہیں کیا۔نوازشریف

رحیم یارخان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ پاناما پیپرزمیں میرا نام نہیں ہے،سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے مجھے طلب نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انہوں نے آج اپنے دورہ رحیم یارخان کے دوران قریبی ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی پیروی کرینگے۔سپریم کورٹ میں جواب جمع کروائیں گے۔سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے مجھے طلب نہیں کیا۔نوازشریف نے کہا کہ دھرنے کبھی بھی ملک کے حق میں ثابت نہیں ہوتے ،بلکہ دھرنوں سے ہمیشہ ملک کا نقصان ہوتا ہے۔