ایشیائی ترقیاتی بینک سرحدی تجارت میں اضافے کیلئے 25 کروڑ ڈالرقرض فراہم کریگا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)ایشیائی ترقیاتی بینک سرحدی تجارت میں اضافے کے لئے 25 کروڑ ڈالرقرض فراہم کرے گا ٬آئندہ ہفتے پاکستان میں منعقدہ سینٹرل ایشیا ء ریجنل اکنامک کوآپریشن کی کانفرنس میں معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر اور ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹین لوگارڈ سمیت چین ٬ افغانستان ٬ قازقستان ٬ منگولیا ٬ تاجکستان ٬ ترکمانستان ٬ ازبکستان اور جورجیا کے وزرا ء بھی شرکت کریں گے ۔

اس موقع پر پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 25 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدہ پر دستخط کیے جائیں گے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک قرض کی رقم سرحدی تجارت میں اضافے کے لئے دے گا ۔ 25 اور 26 اکتوبر کو ہونے والی اس کانفرنس کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کر یں گے ۔