عدالتی کارروائی نے واضح کردیا عدالتیں آزاد ہیں٬ ( ن) لیگہمیشہ سے آئین اور قانون کی بالا دستی کی حامی ہے٬ بیرسٹر محسن رانجھا

عمران اسلام آباد کو بند نہیں ٬ْ معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ٬ْ عوام مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ٬ْ بیان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا ہے کہ عدالتی کارروائی نے واضح کردیا کہ عدالتیں آزاد ہیں٬ مسلم لیگ( ن) ہمیشہ سے آئین اور قانون کی بالا دستی کی حامی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ پانامہ مسئلہ عدالت میں زیر سماعت ہے اسلئے دھرنوں کی گنجائش نہیں رہتی اورضمن میں عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ انتشار٬ جلاؤ گھیراؤ اور دباؤ کی سیاست غیر اخلاقی ہے۔محسن رانجھا نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے پاس لوگوں کو بیوقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں۔عمران کی اسلام آباد بند کرنے کے کال ہٹ دھرمی ہے۔عمران اسلام آباد کو بند نہیں بلکہ معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور عوام ان مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :