وزیراعظم ڈویلپمنٹ ٬انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے سینکڑوں منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ٬بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی

(ن)لیگ آزادکشمیر کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریگی ٬پروگرام کے تحت گلیاں ٬ نالیاں ٬ سیڑھیاں ٬ واٹر پمپ ٬ راستے ٬ لنک روڈز اور سڑکات سمیت دیگر منصوبے تعمیر کئے جائیں گے ٬ وزیر تعلیم آزاد کشمیر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:53

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکینڈری و الیمنٹری اور مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ڈویلپمنٹ اور انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت پورے آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے سینکڑوں منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچیں گے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرے گی اس پروگرام کے تحت گلیاں ٬ نالیاں ٬ سیڑھیاں ٬ واٹر پمپ ٬ راستے ٬ لنک روڈز اور سڑکات سمیت دیگر منصوبے تعمیر کئے جائیں گے آزادکشمیر کے عوام کو بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے مواقع فراہم کرینگے آئندہ ایک سال میں اس پروگرام کے تحت تمام منصوبے مکمل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کوئی بھی حکومت آزادکشمیر کی تاریخ میں ایسا پروگرام نہیں دے سکی یہ اپنی طرز کا منفرد پروگرام کے جس سے عوام کے میعار زندگی میں بہتری آئے گی مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے عوامی مسائل ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ڈویلپمنٹ اور انفراسٹرکچر پروگرام بہت سارے نئے آنیوالے منصوبوں میں سے ایک منصوبہ ہے عوام نے ہمیں منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا عوامی مسائل دور کریں تاکہ گزشتہ ادوار میں ہونیوالی نا انصافیوں کا خاتمہ ہو سکے عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے وہ ہر صورت پورے کر کے دکھائیں گے مسلم لیگ ن کی حکومت نے حقیقی تبدیلی کا آغازکر دیا ہے آئندہ عرصہ میں عوام خوشگوار تبدیلیاں محسوس کرینگے حقیقی تبدیلی گلی اور محلے سے شروع ہو چکی ہے ۔