ضلع کوہلوکے علاقہ تمبومیںنامعلوم تخریب کاروںنے 11KVکے 2 پول اُڑادئیے٬کیسکو

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:44

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء)نامعلوم تخریب کاروںنے ضلع کوہلوکے علاقہ تحصیل تمبو میں کیسکوکے 11KVکی2 پی سی سی پول Pole (سیمنٹ والی) کو دھماکہ خیزموادسے اُڑادیئے جس سے بجلی کی2 پی سی سی پول مکمل طور پرتباہ ہوگئے جبکہ2پول کو جزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

بجلی پول گرنے کے باعث تمبومیں11KV مست توکلی فیڈرکے تمبوبرانچ کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔تاہم اِس فیڈرسے منسلک صرف ایک حصہ کو بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ تمبوبرانچ کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کیسکومتاثرہ پی سی سی پول کی مرمت اوربجلی فراہمی کاکام جلد شروع کرے گی۔