الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کیلئے 40 نکاتی ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کرلیا٬ مشاورت کیلئے سیاسی جماعتوں کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب
جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:44
(جاری ہے)
انتخابی مہم کے دوران اشتہارات٬ ہورڈنگ٬ پوسٹر٬ پینا فلیکس بینر٬ جلسے٬ جلوسوں٬ لائوڈ سپیکر کے استعمال اور کار ریلیوں پر مکمل پابندی ہو گی۔ انتخابی شیڈول کے اعلان سے پولنگ تک اعلانیہ یا خفیہ انداز میں کوئی امیدوار یا شخص کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کرے گا٬ علاقائی اور فرقہ وارانہ جذبات کی وجہ بننے والی تقاریر سے مکمل اجتناب کی تجویز دی گئی ہے۔
سرکاری املاک یا کسی سرکاری جگہ پر پارٹی پرچم لہرانے کی ممانعت ہو گی٬ انتخابی اخراجات سے متعلق تمام لین دین جی ایس ٹی سے اندراج شدہ تجارتی اداروں کے ساتھ ہی کیا جا سکے گا۔ سیاسی جماعتیں اپنے مرد و خواتین اہل ممبران کی انتخابی عمل میں شمولیت کی خاطر انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواران کے نجی میڈیا چینلز پر اشتہارات کی تشہیر پر مکمل پابندی ہو گی٬ سیاسی اور انتخابی تقویت یا فروغ کیلئے صرف سرکاری میڈیا کو استعمال کیا جا سکے گا۔ پیمرا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو یکساں وقت دیا جائے۔ سیاسی مخالفین پر تنقید صرف ان کی پالیسیوں٬ پروگراموں اور ماضی کے ریکارڈ اور کارکردگی تک محدود رکھی جائے گی۔ اپنے امیدوار کے علاوہ کسی ووٹر کو پولنگ سٹیشن تک لانے کی ممانعت ہو گی٬ الیکشن سے متعلق تمام اخراجات سے متعلق امیدوار نیا مخصوص بینک اکائونٹ کھولنے کے پابند ہوں گے۔ پولنگ کے دن کیلئے سیاسی جماعتوں اور امیدواران سے پرامن اور منظم پولنگ کو یقینی بنانے٬ پولنگ ایجنٹوں کو بیج یا شناختی کارڈ فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ انتخابی مہم میں صدر مملکت٬ وزیراعظم سمیت کوئی بھی سرکاری عہدے پر فائز شخص حصہ نہیں لے سکے گا٬ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی٬ اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا پر ناجائز دبائو ڈالنے سے کارکنوں کو روکنا ان کی ذمہ داری ہو گی٬ سرکاری ملازمین٬ مقامی حکومت اور خود مختار اداروں کے ملازمین کے اجتماعی تبادلوں اور تعیناتی پر پابندی ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.