سردار عقیل منجھے ہوئے بیوروکریٹ ہیں ‘اُمید ہے وزیراعظم کی ہدائت کے مطابق عوامی مسائل کے حل میں کامیاب ہونگے

مسلم لیگ(ن) حلقہ کوٹلی کے رابطہ سیکرٹری فریاد جلالی کا بیان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:36

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن) حلقہ کوٹلی کے رابطہ سیکرٹری فریاد جلالی نے کہا ہے کہ سردار عقیل محمود منجھے ہوئے بیوروکریٹ ہیں ٬اُمید ہے وزیراعظم کی ہدائت کے مطابق عوامی مسائل کے حل میں کامیاب ہونگے۔ الحاج سردار محمود خان (مرحوم ) کاشہر کی تعمیر وترقی میں بنیادی کردار رہا ہے ٬ عقیل محمود اپنے والد محترم کے پاؤں پر پاؤں رکھیں ٬ کوٹلی والے ساری زندگی دعائیں دیں گے۔

مخالفین کے پیٹ میں مروڑ کی وجہ معلوم نہیں ہو رہی ٬الحاج سردار محمود نے بہت سے سیاسی لوگوں پر احسان کیے ٬ مسلسل الیکشن جیتنے کے دعوے دار گریبان میں جھانکیں تو کسی کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے تحریری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں کرپشن کی انتہا ہوئی ٬ بلدیاتی اداروں کو بھی نہیں بخشا گیا جس وجہ سے عوام کو صحت وصفائی سمیت بے شمار بنیادی سہولیات سے محروم ہونا پڑامگر اب دور بدل چکا ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت انشاء اللہ فاروق حیدر کی قیادت میں عوامی محرمیوں کا ازالہ کرے گی جس کے لیے بلدیاتی اداروں کی بھاگ ڈور نیک نام بیوروکریٹس کے سپرد کرکے تبدیلی کی پختہ بنیاد رکھ دی ہے۔

انھوں نے بلدیہ کوٹلی کے ایڈمنسٹریٹر سردار عقیل محمود سے مطالبہ کیا کہ ادارہ اپنے اصل کام صحت وصفائی پر توجہ دے ٬ماضی میں اس شعبہ کو نظر انداز کرکے پورے شہر کو گندگی کا ڈھیر اور بیماریوں کا مسکن بنا دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :