مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر بھارتی فوج کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ‘ اقوام متحدہ سمیت ذمہ دار طاقتوں نے مسئلہ کشمیر پر دوہرا معیار اختیار کررکھا ہے

پیپلز پارٹی خواتین ونگ آزاد کشمیر کی سابق صدر‘ سابق خاتون اول محترمہ فرحت ممتاز راٹھور کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ آزاد کشمیر کی سابق مرکزی صدر‘ سابق خاتون اول محترمہ فرحت ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر بھارتی فوج کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ اقوام متحدہ سمیت ذمہ دار طاقتوں نے مسئلہ کشمیر پر دوہرا معیار اختیار کررکھا ہے ۔

بان کی مون کی جانب سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر میں بھارتی مظالم پر بات نہ کرنا ان کے دوہرے معیار کا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کا اقوام متحدہ سے اعتماد اٹھ گیا ہے اور اسے عالمی طاقتوں کی لونڈی بنا کر رکھا دیا گیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتہا پسند ہندو سامرا کے نمائندہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو للکارا ہے اور اپنی پہلی سیاسی تقریر کا آغاز کشمیر سے کیا ہے اس لئے کشمیر کے عوام انہیں اپنا حقیقی لیڈر تسلیم کرتے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس نہ لیا گیا تو خطرناک جنگ کے ذمہ دار بھی اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے ہونگے