پولیس نوکری سے فارغ 119 پولیس اہلکاران کی بحالی کی حکومت کی جانب سے یقین دہانی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پولیس نوکری سے فارغ 119 پولیس اہلکاران کی بحالی کی حکومت کی جانب سے یقین دہانی ٬ 8 روزہ دھرنا 10 نومبر تک موخر ٬ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ٬ چیف سیکرٹری آزادکشمیر ٬ انسپکٹر جنرل پولیس امید ہے کہ پولیس ملازمین کی مستقلی کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ٬چیئرمین احتجاجی کیمپ پولیس خواجہ فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے پولیس ملازمین کی بحالی / مستقلی کی یقین دہانی لائق تحسین ہے ٬بحیثیت چیئرمین احتجاجی کیمپ پولیس ملازمین آج سے 8 روزہ جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنا کااعلان کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم دیگر حکام بالا سمیت119 خاندانوں کے معاشی حالت پر رحم کرتے ہوئے بحال کرینگے انہوں نے کہاکہ اگر ایسا نہ ہوتا 10 نومبر کے بعد اگلہ لائحہ عمل طے کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :