24اکتوبر 2016یوم تاسیس باغ میں بھی شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا ‘وزیراعظم آزاد کشمیر نے قومی تقریبات کے انعقاد اوراس حوالہ سے یکسانیت ہونی چاہیے ‘جس کے لیے حکومتی سطح سے بھی ہدایات ہوچکی ہیں

ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری گفتار حسین کی بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:36

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری گفتار حسین نے کہاکہ 24اکتوبر 2016یوم تاسیس باغ میں بھی شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے قومی تقریبات کے انعقاد اوراس حوالہ سے یکسانیت ہونی چاہیے جس کے لیے حکومتی سطح سے بھی ہدایات ہوچکی ہیں ۔تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت کے کردار کو نیا رخ دینے کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ اپنی اہمیت کے پیش نظر منفرد اور تاریخی ہیں تمام محکمہ جات اس قومی پرورگرامات میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے اپنی قومی اورملی بیدرای کا ثبوت دینا ہوگا ۔

حریت کانفرنس کے قائدین 23 اکتوبر کو رات باغ آئیں گے ۔جہاں پر وہ کمیونٹی ہال باغ میں بھارتی افواج کی طرف سے ڈھائے گئے مظالم کی ویڈیو فلم دکھائیں گے اور موجودہ حالات کے حوالہ سے بھی بتائیں گے جس میں باغ کے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام ان کے اس پرورگرام میں بھی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے جمعہ کے روز اپنے آفس میں ضلعی آفیسران کے ساتھ 24اکتوبر یوم تاسیس اور 27اکتوبر یوم سیاہ منانے کے حوالہ سے بلائی گئی مٹینگ میں کیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باغ محمد صابر مغل ٬ایکسین برقیات ٬سردار ذولفقار عباسی ٬ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار راشد آزاد ٬ڈی ایس پی باغ شوکت مرزا ٬اسٹنٹ ڈائریکٹر لوک گورنمنٹ محمد ارشاد عباسی ٬میونسپل کارپوریشن کے سید صداقت حسین گردیزی ٬ڈاکٹر شبیر شیخ ٬ڈی ایف سی اعجاز قمر ٬ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردارپرویز خان ٬ڈسٹرکٹ بار باغ کے صدر طارق مسعود ایڈوکیٹ ٬بی ڈی اے کے اسٹٹ کے آفیسر سردار شبیر چغتائی ٬اسٹنٹ کمشنر سرور کٹاریہ محکمہ امورحیوانات کے ڈاکٹر سبطین حسین شاہ زراعت کے خواجہ محمد افتخار بٹ سول ڈنفنس کے معاو ن ناظم ٬محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹر محسن علی شاہ اور دیگر محکمہ کے آفیسران نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہ آفیسران کو حریت کانفرنس کے قائدین پورے آزاد کشمیر کا دورہ کررہے ہیںاورباغ میں وہ 23اکتوبر کوآئیںگے اور 24اکتوبر یوم تاسیس کے موقع پر وہ بھی باغ میں تقریب میں شرکت فرمائیںگے ۔23اکتوبر کووہ کمیونٹی ہال باغ میں مقبوضہ کشمیر کے اندرکشمیریوں پر ظلم وستم ڈھائے گئے ویڈیوفلم دکھانے گے ۔24اکتوبر کوباغ میں یوم تاسیس کے سلسلہ میں تقریب میںبھی ان کی خصوصی طور پر شرکت کرنے گے اس دن صبح 9.30پر حیدری چوک سے ایک ریلی بھی نکالی جائے گی جس میںپائلٹ ہائی سکول باغ ٬گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنہ موہری اور دیگر سکولوں کے بچوں سمیت تمام سرکاری محکمہ جات کے آفیسران ٬ملازمین ٬وکلاء صحافی ٬تاجر حضرات اور شہریوں کی کثیر تعداد میںشرکت ہوگی ۔

جوبھر پورے بازار کاچکر لگانے کے بعد گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول باغ میں پہنچ کر ایک بڑی تقریب منعقد ہوگی جس میں وزاء بھی شرکت کریںگے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ 27اکتوبر کویوم سیاہ بھی منایا جائیگا ۔جس کے لیے ریلی النور ہوٹل سے شروع ہوگی ۔اورپریس کلب کے سامنے ایک اجتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا ۔اس تقریب میں بھی تمام باغ کے تمام جملہ محکمہ جات کے آفیسران ملازمین مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افراد شرکت کریں گے ۔