جہاد کونسل کا سردارعتیق کے سیز فائرلائن توڑنے کے اعلان کی حمایت کا فیصلہ

پاکستان ہمیں فوجی مدد دے تو مسلح جہاد سے کشمیر کو مکمل آزاد کرا لینگے ‘بھارت 7 دہایئوں سے کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے‘ برہان وانی کی شہادت کے 105 دن بعد اب تک 12ہزار افراد زخمی اور 105 افراد شہید‘ 12 سو کو اندھا اور 8ہزار کشمیری گرفتار کئے گئے‘ حریت قائدین سیدعلی گیلانی‘ یاسین ملک٬ آسیہ اندرابی و دیگرکو قیدو بند میں رکھا گیا ہے‘سید صلاح الدین کی پریس کانفرنس

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) متحدہ جہاد کونسل جموں کشمیر کے سربراہ سید صلاح الدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیں فوجی مدد دے تو مسلح جہاد کے ذریعے کشمیر کو مکمل آزاد کرا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 7 دہایئوں سے 8 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے۔ برہان وانی کی شہادت کے 105 دن بعد اب تک 12ہزار افراد زخمی اور 105 افراد شہید۔

12 سو کو اندھا اور 8ہزار کشمیری گرفتار کرلیے گئے۔ حریت قائدین سیدعلی گیلانی٬ یسین ملک٬ آسیہ اندرابی و دیگررہنماو?ں کو قیدو بند میں رکھا گیا ہے۔سید صلاح الدین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا معاشی قتل کرکے تحریک آزادی سے دور کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ گزشتہ تین ماہ میں کشمیریوں کا 12ہزار کروڑ روپے کا نقصان کرا چکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم کانفرنس کی نومبر میں سیز فائرلائن توڑنے کے اعلان کی ریاست گیرحمایت ضروری ہے۔

عالمی برادری کی مجرمانہ غفلت اور دوہرے معیار کی وجہ سے سے کشمیری آزادی سے محروم ہیں۔بین الاقوامی برادری کشمیرکو آزادی نہ دلا سکی تو ہم آزادی کشمیر کیلیے مسلح جدوجہد کا باضابطہ آغاز کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ اور سیزفایر لائن پر سرجیکل سٹرایئک کا جھوٹا دعوی کررہی ہے جوبے نقاب ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :