امن مذاکرات کا ماحول سازگار بنانے کیلئے پاکستان کو سرحد پار سے دراندازیوں کوروکنا ہوگا٬محبوبہ مفتی کی ہرزہ سرائی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:35

سرینگر /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے ماحول کو سازگار بنانے کیلئے پاکستان کو سرحد پار سے دراندازیوں کا سلسلہ روکنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہاکہ پاکستان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ دو ملکوں کی سرحدیں ہیں اور خطے میں امن کے قیام کیلئے بات چیت شروع کرنے سے پہلے سرحد پار سے دراندازی کو روکنا ہوگا۔

پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کی رہنما نے کہاکہ متنازعہ آرمڈ فورسز سپیشل پاورس ایکٹ(اے ایف ایس پی اے )کو کشمیر سے صرف عسکریت پسندی کے خاتمے کی صورت میں ہی ہٹایا جاسکتا ہے ۔ہم نے اے ایف ایس پی اے کو ختم کرنا ہے لیکن ہمیں اس کیلئے مدد کی ضرورت ہے ٬ہم یہ کرسکتے ہیں لیکن ہمیں عسکریت پسندی کوروکنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :