سابق وزیرجنگلات سردارعبدالقیوم خان نیازی سے مسلم کانفرنس کے رہنما سخی محمدکیانی کی ملاقات

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:35

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) مسلم کانفرنس یونین کونسل کے سابق صدر سخی محمدکیانی نے سابق وزیرجنگلات سردارعبدالقیوم خان نیازی کی رہائش گاہ میں راولپنڈی ملاقات کی اورحلقہ کی سیاسی صورتحال دورہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر اوردیگر حلقہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگوکی اس موقع پر سابق وزیرجنگلات سردارعبدالقیوم خان نیازی نے کہاکہ حلقہ نمبرا جوبالکل باڈرلائن پرواقع ہے جوبے شمارمسائل کاشکارہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرنے دورہ عباسپورکے دوران لائن آف کنٹرول کے متاثرین کاایک وفد اسردارذوالفقارکی قیادت میں انہیں ملناچاہتاتھا اوردیگرحلقہ کی سیاسی قیادت بھی وزیراعظم سے ملاقات کرناچاہتی تھی تاہم ممبرقانون سازاسمبلی آزادکشمیر چوہدری محمدیاسین گلشن کو یہ توفیق نہیں ہوسکی کہ وہ ان متاثرین کوصورتحال سے آگاہ کرتے کیونکہ درہ شیرخان اورسیڑہ جوسب سے زیادہ بھارتی فوج کی فائرنگ کی زدمیں رہاجو سب سے زیادہ متاثرہوئے جو کہ سردارذوالفقارکی قیادت میں ان علاقوں کے متاثرین وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فارو ق حیدرخان سے ملنے آئے تاہم انہیں وقت نہیں دیاگیااگرانہیں وقت دیاجاتاتو وہ وزیراعظم کواس سے آگاہ کرتے لائن آف کنٹرول کوبھارتی افواج کی وجہ سے لوگ بے شمارمشکلات کاشکارہیں بھارتی افواج کی فائرنگ کی زرمیں میری رہائش گاہ بھی جہاں فائرنگ ہوئی جس کا اخبارات میں بھی آچکاتھاتوہم چاہتے تھے کہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے ہم انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کرتے تاہم ملاقات نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت آزادکشمیر بالخصوص وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیاکہ ایل اے سترہ پونچھ حلقہ نمبراعباسپور کے عوام کے جوبنیادی مسائل ہسپتال کی تعمیر اے ۔ڈی ۔سی ۔جی کے اختیارات اور تعلیمی اداروں کی تعمیر سمیت دیگر عوامی مسائل ہیں انہیں حل کرنے کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے اور لائن آف کنٹرول پرمتاثرین کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کئے جائیں ۔

سردارعبدالقیوم خان نیازی نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج دنیاکے بدترین مظالم ڈھائے جارہی ہے اس وقت تمام پارٹیوں کویکجاہوکر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مدداورمسئلہ کشمیر کوعالمی فورم پراٹھانے کیلئے اپنااپنا کرداراداکرناچاہئے تاکہ بھارتی بربریت کودنیا کے سامنے بے نقاب کیاجائے اورمسئلہ کشمیر کوریاست جموں کشمیر کی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرناچاہیئے ۔

انہوں نے کہاکہ ریاست جموں کشمیر کے عوام پاکستان کی مسلح افواج جنری راحیل شریف سمیت پوری افواج پاکستان کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورتائیدعہدکرتے ہیں کہ کشمیری عوام پاکستان مسلح افواج کے شانہ بشانہ مضبوط چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔اوربھارت نے اگر حملہ کرنے کی کوشش کی تواسے منہ توڑجواب دیاجائے گااورکشمیر ایک دن بھارت کے جنگل سے ضرورآزادہوگا اورپوری ریاست جموں کشمیر کوآزادکروانے کے بعد اس کاالحاق پاکستان سے کیاجائے گا۔