عباسپورمیں باولے کتوں کی یلغار ‘کتے نے کاٹ کر سکول کے طالب علم کو شدیدزخمی کردیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:35

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) عباسپورشہرمیں باولے کتوں کی یلغار آج ایک باولے کتوں نے دیگر پالتو کتوں سمیت ایک سکول کے طالب علم کو شدیدزخمی کردیا تفصیلات کے مطابق عباسپور شہرمیں ایک باولے کتے نے سکول آتے ہوئے ایک چھوٹے طالب علم کو شدیدزخمی کردیا اس سے قبل باولے کتے نے عباسپورکے گردونواح درجنوں پالتوکتوں کو بھی شدیدزخمی کیا ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے سکولوں کے بچوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاہم مقامی نوجوانوںنے بڑی مشکل سے اس باولے کتے کو ماردیا عباسپور کے سیاسی سماجی رہنما ؤں نے انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ باولے کتوں اور آوارہ کتوں کو تلف کیاجائے یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ عباسپور ہسپتال میں باولے کتوں کے کاٹنے کے علاج کیلئے کوئی ویکسین موجودنہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کوشدیدمشکلا ت کاسامناکرناپڑتاہے زخمیوں کو ہجیرہ ٬راولاکوٹ ٬لے جاکر مہنگے داموںمیں ویکسین خرید کر علاج کروایاجارہاہے ۔