پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات طلبہ وطالبات کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے میں اپنا بہترین حصہ ڈال رہے ہیں ‘اساتذہ بچوں کو منزل کے تعین میں رہنمائی فراہم کریں ‘تعلیمی نظام میں بہتری کے بعد ہم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں

اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ عبدالقادر بیگ کا دھنک میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:35

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ عبدالقادر بیگ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات طلبہ وطالبات کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے میں اپنا بہترین حصہ ڈال رہے ہیں ۔اساتذہ بچوں کو منزل کے تعین میں رہنمائی فراہم کریں ۔تعلیمی نظام میں بہتری کے بعد ہم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ہمارے طلبہ وطالبات میں بے شمار پوشیدہ خوبیاں ہیں جنہیں نکھارنے میں اساتذہ اپنا کردار ادا کریں ۔

ماڈرن پبلک سکول اینڈ کالج سے فارغ ہونے والے طلبہ وطالبات ملک و قوم کیلئے بہترین خدمات سرانجام دیں گے ۔اس درسگاہ کا پاکستان کی کسی بھی بہترین درسگاہ سے مقابلہ کیاجاسکتا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہو ںنے ماڈرن پبلک سکول اینڈ کالج میں میں چھ روز جاری رہنے والے دھنک میلہ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں پہلے حصے کے مہمان خصوصی باغبان کے جنرل سیکرٹری رضوان خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت خورشید خان خورشید نے کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے منتظم ساجد خورشید نے کہا کہ دھنک میلہ چھ روز تک جاری رہا جس میں 550سے زاہد طلبہ وطالبات نے 24سے زائد مقابلو ں میں حصہ لیا ۔طلبہ وطالبات نے بڑھ چڑھ کر غیر نصابی سرگرمیو ںمیں حصہ لیا ۔طلبہ وطالبات نے دھنک میلہ کی اختتامی تقریب میں مختلف سٹالز بھی لگا رکھے تھے جن میں کشمیر ی ثقافت اور مقامی ثقافت کو اجاگر کررکھا تھا ۔

اختتامی تقریب سے راولاکوٹ انجمن تاجران کے آرگنائزر وسیم خورشید٬ سجاد خان٬ آزاد خان ٬ عبید نذیر٬ ساجد رزاق ٬ امین شاہد٬ احسن حسین٬ صباء خان٬ ارسلان امین٬ ارشادخان٬ واجد حسین ٬ مس ناہید٬ زیرک خان ٬ صاحبہ جاوید٬ عبید ارشاد ٬اسدحسین اور دیگر طلبہ وطالبات نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر بچوں کے والدین اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ٬ اس موقع پر بچوں نے مختلف رنگا رنگ پروگرام پیش کیے ٬ سکول کی ہونہارطالبہ اریج مقصود کو جماعت نہم میں96فیصد نمبرات لینے پر الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے بیس ہزار روپے دیئے گئے جبکہ باغبان کے جنرل سیکرٹری رضوان خان نے طالبہ کیلئے پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا ۔

مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پونچھ ڈوثیرن اور مظفر آباد ڈوثیرن میں تعلیمی بورڈ قائم کیے جائیں تاکہ طلبہ و طالبات کے مسائل حل ہوسکیں۔ مقررین نے شاندار میلہ کے انعقاد پر سکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ٬ تقریب کے اختتام پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کیلئے دعا کی گئی ٬

متعلقہ عنوان :