ر اولپنڈی آرٹس کونسل میں فیملی سٹیج ڈرامہ ’میری بیوی مجھے میاو٬ْں‘ کی پیشکش

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:29

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) راولپنڈی آرٹس کونسل میں فیملی سٹیج ڈرامہ ’میری بیوی مجھے میاو٬ْں‘ پیش کیا گیا جیسے یارمحمدنے تحریرکیا تھا اورہدایات مسعودخواجہ نے دیں تھیں۔

(جاری ہے)

ڈرامہ میںمزاح کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل نشاندہی کی گئی تھی جس کا موضوع تھا کہ ایک جھوٹ کوچھپانے کے لیے سوجھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔فنکاروں میں مسعودخواجہ٬ سعیدانور٬یارمحمد٬لبنیٰ شہزادی٬ سپنا شاہ٬ سلیم آفندی٬ جھلک علی٬ عمران رشدی٬ اسماعیل بشیراوردیگرفنکارشامل تھے۔ ناہیدمنظوراورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے حالات میں لوگوں کے لیے مفت تفریح کا اہتمام احسن اقدام ہے ۔

متعلقہ عنوان :