پاک امریکہ تجارتی اور سرمایہ کاری فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کا آٹھواں اجلاس ٬ وزیر تجارت خرم دستگیر خان اورامریکی تجارتی نمائندے مائیکل بی فرومن نے مشترکہ طور پر میزبانی کی ٬ فریقین کا پائیدار٬ کثیر الجہتی دوطرفہ تعلقات کے لئے مل کر کام کرنے ٬ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے اورنجی شعبے کے ساتھ اکٹھے کام کرنے پر زور

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) و فاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان اورامریکی تجارتی نمائندے مائیکل بی فرومن نے پاک امریکہ تجارتی اور سرمایہ کاری فریم ورک ایگریمنٹ ( ٹی آئی ایف اے ) کونسل کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ طور پر میزبانی کی۔ اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور صدر باراک اوباما کے 2015ء میں کئے گئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوںاطراف نے پائیدار٬ کثیر الجہتی دوطرفہ تعلقات کے لئے مل کر کام کرنے ٬ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے اورنجی شعبے کے ساتھ اکٹھے کام کرنے پر بھی زور دیا. اجلاس میں کہا گیا کہ ایسا کرنا دونوں ممالک اور ہماری کاروباری برادری کے مفاد میں ہے امریکی تجارتی نمائندہ فرومن نے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام پر عمل درآمد میں پیش رفت کی تعریف کی جس سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے پاکستان کی اصلاحات اور کاروباری ماحول کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے امریکی تعاون جاری رکھنے کا پختہ عزم بھی کیا۔ ٹی آئی ایف اے کی کونسل کے اجلاس کے اہم نتائج میں امریکی ترجیحات کا عمومی نظام (جی ایس پی) پاکستانی برآمد کنندگان کے لئے پروگرام کی دوبار تجدید تک رسائی 2017 ء میں پاکستان کی طرف سے امریکہ میں ایک اعلی سطحی تجارتی زرعی وفد کی مشترکہ قیادت کرنے٬ اس کے ساتھ ساتھ امریکی تجارتی شو کے لئے 20 سے زائد اضافی پاکستانی وفود بھیجنے کی سہولت شامل ہیں اس کے علاوہ ملکی دواساز فرموں٬ خاص طور پر کاروباری ماحول سے متعلق بہتر ی لانا پاکستانی حکومت سے مذاکرات٬پاکستانی آم کی درآمد کے لئے شمال مشرقی امریکہ میں ایک نباتاتی سینیٹری شعاع ریزی سہولت کی نشاندہی ٬ امریکی محکمہ دفاع کی افغانستان میں امریکی معاونتی کارروائیوں کی خریداریوں کی بولی میں حصہ لینے کے عمل کی آگاہی میں بہتری کی امریکی سہولت٬اور امریکہ پاکستان کے کاروباری مواقع بارے آئندہ کانفرنس کے شیڈول میں پیش رفت بھی شامل ہیں۔

تجارتی اور سرمایہ کاری کے دائرہ کار کے معاہدہ کی کونسل کے اجلاس میں سرمایہ کاری کے ماحول سے متعلق مسائل٬ پاکستانی ٹیکس اور قانونی ریگولیٹری احکامات٬ درآمدات پر اثر انداز ہونے والے قوانین سمیت زرعی درآمدات اور برآمدات بارے ٹیر ف پالیسی کی وضاحت پر مشاورت کے سلسلہ میں تبادلہ خیال بھی شامل ہی. پاکستان کی ملبوسات کی صنعت کے لئے امریکی مارکیٹ تک رسائی کی بہتری کے لئے درخواست کی تجدید اور امریکی محکمہ خارجہ کی ایڈوائیزری اور تجارت پر اس کے اثرات بارے خدشات کا ذکر کیا. گیا ۔

امریکہ پاکستان بزنس ایسوسی ایشنز ٹی آئی ایف اے کے اس اجلا س کے فوری بعد فوری طور پر پاکستانی برآمد کنندگان کو امریکی جی ایس پی پروگرام کے حوالے سے اگاہی کی تقریب منعقد کرے گی ۔ کونسل کے اجلاسوں کے ایجنڈا میں مارکیٹ تک رسائی اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے تجاویز سے متعلق امور کا احاطہ کیاجائے گا دونوں وفود نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لائحہ عمل پر تیز تر عمل درآمد کے لئے -2017 2016 کے 5سالہ توسیعی جوائنٹ ایکشن پلان کو حتمی شکل دیدی ۔

اس لائحہ عمل پر عمل در آمد کا تسلسل کونسل کے آئندہ 12 ماہ میں ہونے والے بڑے کاموں میں شامل ہو گا ۔ دونوںا طراف نے باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعلقات اور ان تعلقات کی مضبوطی کے لئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا. انہوں نے تجارتی اور سرمایہ کاری دائرہ کار کے معاہدہ کی کونسل کا آئندہ اجلاس2017 ء میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں منعقد کرنے پربھی اتفاق کیا۔

تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک ایگریمنٹ پاکستان امریکہ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اعلی ترین دو طرفہ عمل ہے اور 2003 ء میں ٹی آئی ایف اے کے آغاز کے بعد امریکہ اور پاکستان کی باہمی تجارت میں 50 فی صد سے زائد اضافہ ہواہے ۔ امریکہ پاکستان سے زیادہ برآمد ات کرنے والا بڑا ملک ہے جو کہ پاکستان کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے سب سے بڑے وسائل میں سے ا یک ہے ۔

متعلقہ عنوان :