Live Updates

عمران خان نےمولاناسمیع الحق کے مدرسہ کوکروڑوں روپے دئیے۔پیرسیدمحفوظ مشہدی

حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ تحقیق کرے کہ یہ فنڈزکہیں ملک کوغیرمستحکم کرنے کیلئے تواستعمال نہیں ہورہا۔سیکرٹری جنرل جے یوپی(نورانی)کابیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:15

عمران خان نےمولاناسمیع الحق کے مدرسہ کوکروڑوں روپے دئیے۔پیرسیدمحفوظ ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) :جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے سیکرٹری جنرل پیر سید محمدمحفوظ شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کیلئے جو رقم تقسیم کی ہے کہیں وہ ملک میں تخریب کاری اور دھشت گردی کی کاروائیوں میں استعمال نہ ہوحکومت اس جانب خصوصی توجہ دے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دفاع پاکستان کونسل میں شامل ایک جماعت کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے مدرسہ کو عمران خان نے کروڑ وں روپے دئیے ہیں لہذا دفا ع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں کو اس جماعت کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہئے جس نے دفاع پاکستان کونسل کی سرگرمیوں کو مشکوک بنادیا ہے اور اس کی تصدیق خواجہ آصف کے اس بیان سے ہوتی ہے کہ دھرنے میں مدرسہ کے طلباء کواستعمال کیا جائے گاحکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحقیق کرے کہ یہ فنڈز کہیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے تو استعمال نہیں ہورہااور اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کے قائدین کی طرف سے کی گئی پریس کانفرنس میں ایک صحافی کا یہ سوال بڑا وزنی اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ دفاع پاکستان کونسل تمام مسالک کا نمائندہ اتحاد نہیں چونکہ اس میں اہل تشیع کی کوئی جماعت شامل نہیں انہوں نے کہا کہ اس کے جواب میں لیاقت بلوچ صاحب نے مذاق میں یہ جواب دے کر کہ محمد احمد لدھیانوی اہل تشیع رہنما ہیں دفاع پاکستان کونسل کی اس ناکامی کو تسلیم اور اس کا برملا اعتراف کرلیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :