گورنر عشرت العباد اور مصطفی کمال کا تنازعہ ان کے گھر کامعاملہ ہے٬سہیل انور سیال

الزامات کی تحقیقات اداروں کی ذمہ داری ہے٬اس زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا٬صوبائی وزیر زراعت کی پریس کانفرنس

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر زراعت سہیل انور سیال نے کہاہے کہ گورنر عشرت العباد اور مصطفی کمال کا تنازعہ ان کے گھر کامعاملہ ہے۔الزامات کی تحقیقات اداروں کی ذمہ داری ہے۔اس زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا۔جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ ماضی میں ایک ہی پارٹی میں رہنے والے اب ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کررہے ہیں۔

ان الزامات کی تحقیقات کرنا حکومت اور اداروں کا کام ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے آبادگاروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت سندھ نے گنے کا سرکاری ریٹ 182 روپے فی من مقرر کیاہے لیکن چاول کی فصل کا ریٹ مقرر کرنا حکومت سندھ کی نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ناکام لیگ دوسرے شعبوں کی طرح زراعت کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے۔انہوںنے کہا کہ آبادگاروں نی23 اکتوبر کو سندھ میں ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت اور صوبائی حکومت آبادگاروں کے ساتھ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سہیل انور سیال نے کہا کہ چاول کے نرخوں کے تعین سے متعلق جلد وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا.۔