شاہد حامد قتل کیس٬ملزم کی شناخت پریڈ کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اپنا بیان قلمبند کرادیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میںملزم کی شناخت پریڈ کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اپنا بیان قلمبند کرادیا ہے ۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم منہاج قاضی کو پیش کیا گیا ملزم کے شناخت پریڈ کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرایا ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا تھا عدالت نے ملزم کے وکیل کو بیان کی مکمل نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی واضح رہے ملزم منہاج قاضی اور اس کے دیگر ساتھیوں نے گزری میں شاہد حامد کو 1997 میں قتل کیا تھا ملزم منہاج قاضی کے خلاف نبی نخش تھانے میں غیر قانونی اسلکہ کا مقدمہ درج ہے جب کہ شاہد حامد قتل کیس میں صولت مرزا کو پھاسی دی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :