لاہور ہائیکورٹ نے دو بچیوں کو باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے دو بچیوں کو باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسیع خان نے عائشہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں جاوید اقبال شامی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار خاتون کے خاوند محمد اکرام نے اسے معمولی جھگڑے کے بعد گھر سے نکال کر دو بیٹیوں تین سالہ عائشہ اور ڈیڑھ سال کی انمول کو چھین لیا اور ماں کو بچیوں سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا عدالت کے حکم پر شیخوپورہ پولیس نے دونوں بچیوں کو باپ سمیت پیش کیا۔

عدالت میں بچیوں کے باپ محمد اکرام کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی خود ہی دونوں بچیاں چھوڑ کر میکے چلی گئی عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں بچیوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :