قومی احتساب بیورو کی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور مضاربہ سکنڈل کے دوسوانتالیس متاثرین کو ادائیگیاں

نیب مظلوم لوگوں کی ڈوبی رقم واپس دلاکر دینی فریضہ سرانجام دے رہا ہے٬سردار یوسف شہری پرائیویٹ سوسائٹیز کی بجائے سرکاری پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کریں٬ڈی جی نیب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی موجودگی میںنیب نے ہاوسنگ سوسائٹیوں اور مضاربہ سکنڈل کے دوسوانتالیس متاثرین کو ادائیگیاں کردیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ نیب مظلوم لوگوں کی ڈوبی رقم واپس دلاکر دینی فریضہ سرانجام دے رہا ہے جبکہ ڈی نیب نے کہا کہ شہری پرائیویٹ سوسائٹیز کی بجائے سرکاری پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کریں۔

جمعہ کو یہاںاسلام اباد میں ہاوسنگ سوسائٹیوں اور مضاربہ سکنڈل کے متاثرین کو چیکوں کی ادئیگی کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف کا کہا کہ نیب کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک شفافیت کی طرف چل پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب مظلوم لوگوں کی ڈوبی رقم واپس دلاکر دینی فریضہ سرانجام دے رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مضاربہ والوں نے عوام کے اربوں روپے لوٹے۔نیب ان کی یہ رقم واپس کروارہا ہے ۔ڈی جی نیب راولپنڈی ظاہر شاہ نے تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ نیب راولپنڈی نے بارہ کرپشن کیسسز میں پلی بارگین کے ذریعے ساڑھے سات کروڑ روپے کی ریکوری کی اور نیب راولپنڈی نے ہاوسنگ سوسائٹیوں سمیت دوسو انتالیس متاثرین کو سات کروڑ روپے ادا کئے ۔

انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہاوسنگ سوسائیٹوں میں سرمایہ کاری سے پہلے چھان بین ضرور کریں ۔ڈی جی نیب راولپنڈی نے بتایا کہ مضاربہ کے پچیس کیسز تھے پانچ پر فیصلہ ہوچکا ہے ملزم جیل میں ہیں جبکہ ایک کیس میں سوفیصد ریکوری ہوئی ہے جبکہ مضاربہ کے سکینڈل کیمرکزی کردار قاری عقیل سے ایک کروڑ سینتالیس لاکھ کی پلی بارگین کی رقم بھی وصول کی (ع ع)

متعلقہ عنوان :