Live Updates

2نومبرکواسلام آبادمیں عوام کی عدالت لگے گی۔جہانگیرترین

دونومبرکوعوام وزیراعظم کا احتساب کرینگے،مریم نوازنے یوتھ لون اسکیم میں عوام کے100ارب اجاڑ ڈیے،جبکہ نوازشریف تقریروں میں اپنی صاحبزادی کی تعریفیں کررہے ہیں۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا نوازشریف کے خطاب پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:39

2نومبرکواسلام آبادمیں عوام کی عدالت لگے گی۔جہانگیرترین

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) :تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے کہاہے کہ2نومبرکواسلام آبادمیں عوام کی عدالت ہوگی،دو نومبرکولاکھوں پاکستانی وزیراعظم کا احتساب کرینگے، مریم نوازنے یوتھ لون اسکیم میں عوام کے100ارب اجاڑ ڈیے،جبکہ نوازشریف تقریروں میں اپنی صاحبزادی کی تعریفیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ ملک میں یوتھ لون اور ہیلتھ کارڈزجیسے منصوبے عوام کوبیوقوف بنانے کیلئے ہیں۔

وزیراعظم کی صاحبزادی نے مریم نوازنے یوتھ لون اسکیم میں عوام کے100ارب اجاڑ ڈیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلوں سے شاہانہ طرزحکومت کا تعفن اٹھتا ہے۔حکومت کو غریبوں کوعلاج کی فراہمی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔لاہور میں سروسزہسپتال آج بھی بند ہے۔پنجاب میں عوام اور ڈاکٹرزدونوں پریشان ہیں۔جہانگیرترین نے کہا کہ لوٹ مار اور اقتدارکی بندربانٹ کا سلسلہ مزید نہیں چلنے دینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات