وزیراعظم نے کل گورنر ہائوس پنجاب میں اہم اجلاس طلب کر لیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کل( ہفتہ کو) لاہو ر میں ایک اہم اجلا س طلب کر لیا ہے آج گورنر ھائوس لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں عدالت عظمی میں پانامہ کیس اور دو نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے اور امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ٬گورنر رفیق رجوانہ٬وزیر قانون رانا ثناء اللہ٬اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ٬آئی جی پنجاب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔۔

متعلقہ عنوان :