اسلام آباد کے وکلاء کے لیے پمز اور پولی کلینک سپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) وزارت کیڈ نے اسلام آباد کے وکلاء کے لیے پمز اور پولی کلینک اسپتالوں میں گریڈ 17 اور 18 کے افسران کے برابر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت کیڈ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک اسپتال میں وکلاء کوگریڈ 17 اور 18 کے افسران کے برابر علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کی ممبرشپ رکھنے والے عامل وکلاء کو یہ سہولت حاصل ہو گی۔( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :