پاکستان اور امریکہ نے روڈ میپ تشکیل دینے پر رضامندی ظاہر کر دی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان اور امریکہ نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے روڈ میپ تشکیل دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے یہ مفاہمت دو روزہ تجارت اور سرمایہ کاری کونسل (ٹیفا) کے اجلاس میں سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیا کے امریکی تجارتی نمائندے مائیکل جے ڈیلانی نے کہا ہے کہ میں اس ٹیفا اجلاس کو ایک کامیابی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت سے متعلق مسائل کو سمجھنے کے لئے مہم نے کئی طریقے شناخت کر لیئے ہیں۔ اجلاس کے دوران ہم نے تجارتی م عاملات پر پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپکستان امریکی جی ایس پی سے استفادہ کرنے والوں میں شامل ہے تاہم پاکستان اس کو کم استعمال میں لا رہی ہے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :