سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور پیپلزپارٹی نے ماضی میں مظفرآباد میں جو گند پھیلا رکھا تھا آج خود ہی اس کی باتیں کر رہے ہیں اس گند کو ہمیشہ کیلئے آزادکشمیر کی سیاست سے ختم کردم لینگے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے اوورسیز رہنماء راجہ کامران منظور کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:19

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے اوورسیز رہنماء راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور پیپلزپارٹی نے ماضی میں مظفرآباد میں جو گند پھیلا رکھا تھا آج خود ہی اس کی باتیں کر رہے ہیں اس گند کو ہمیشہ کیلئے آزادکشمیر کی سیاست سے ختم کردم لینگے ۔ چوہدری عبدالمجید اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے علاقائی ازم کو فروغ دیکر منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں مظفرآباد کے حوالہ سے ان کابیان انتہائی غیر سیاسی اور غیر اخلاقی ہے اس بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

مظفرآباد آزادکشمیر کا خوبصورت ترین ضلع اور دارالحکومت ہے اس کے بارے میں منفی بیانات دینے والے اپنی ذہنیت کا اندازہ خود کر لیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں انتہائی تعصبانہ اور منفی بیان دیکر علاقائی دشمنی کا ثبوت دیا پانچ سال تک اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو پہلے یہ بات کیوں یاد نہیں آئی ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید نے علاقائی ازم کی انتہاء کر دی ہے اپنی سابقہ بدعنوان اور کرپٹ دور حکومت میں ان کے وزراء اور مشیروں نے جو گند مظفرآباد سمیت پورے آزادکشمیر میں پھیلا رکھا ہے اس کو صاف کرنے کیلئے مسلم لیگ ن اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور جب تک اس گند کو مکمل طورپر صاف اور سیاست سے آئوٹ نہیں کر دیتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید علاقائی دشمنی میں کھل کھلا کر سامنے آچکے ہیں پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعطم نے دارالحکومت کے بارے میں انتہائی منفی اور تعصب پسند بیان دیا ہے جس کی مسلم لیگ ن اور آزادکشمیر کا ہر شہری بھرپور مذمت کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ پانچ سال تک وزیراعظم کے طورپر مظفرآباد میں رہنے والے چوہدری عبدالمجید آزادکشمیر میں علاقائی ازم کو فروغ دینے والے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج وہ ایسے بیانات دیکر اس بات کی تصدیق خود کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :