ممبرکشمیرکونسل کا ٹکٹ مرزاآصف مغل کا حق ہے ‘کارکنان حلقہ نمبر پانچ مطالبہ کرتے ہیں کہ جماعت کشمیرکونسل کا ٹکٹ مرزاآصف مغل کو دیں جماعت کے وہ قیمتی اثاثہ ہیں

مسلم لیگ (ن) ہٹیاں بالا کے ورکرز کا پریس کانفرنس میں پارٹی قیادت سے مطالبہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:19

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء)ممبرکشمیرکونسل کا ٹکٹ مرزاآصف مغل کا حق ہے کارکنان حلقہ نمبر پانچ مطالبہ کرتے ہیں کہ جماعت کشمیرکونسل کا ٹکٹ مرزاآصف مغل کو دیں جماعت کے وہ قیمتی اثاثہ ہیںاوریہ کارکنان حلقہ نمبر پانچ کا متفقہ فیصلہ ومطالبہ ہے ان کوٹکٹ جاری ہونے سے کارکنان مسلم لیگ(ن) کی حوصلہ افزائی ہوگئی ٬موصوف نے جماعت کی کامیابی کے لیئے جوکردارادا کیا اس کا رزلٹ سامنے ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ نمبر پانچ مسلم لیگ(ن)کے کارکنان نے چناری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی یوسف٬حوالدارشیرزمان٬محمدنصیرچغتائی گڑتھامہ٬ھاجی رسول ریالی٬امیراحمدکیانی٬محمدارشاد٬سیدفرمان شاہ نقوی کچھا٬راجہ سلیمان خان٬سردارظفراللہ عباسی٬راجہ نذیرخان بانڈی چکہ٬سیدطارق گیلانی٬سیدعشرت گیلانی ٬اخترچوہدری٬چوہدری ریاض٬سیدمیرحسن شاہ٬نذیراعوان٬چوہدری محمدحسین ٬ممتازشاہ٬میرحسن ٬چوہدری عزیزپاہل٬ممتاز علی کیانی ٬راجہ میاں خان٬راجہ قاصد٬ شیخ ندیم٬ھاجی منظورانجم٬منشی ارشد٬بابومحمود٬چوہدری محمددین٬چوہدری عبدالعزیز نڑدجیاں٬عبدالقیوم سواتی٬شیخ محمدشریف٬ساجدچک٬خواجہ سرور٬ خواجہ مشتاق٬خواجہ نثار٬خواجہ حاجی ثناء اللہ٬خواجہ محمدانجم٬ڈاکٹرمشتاق ترک٬عارف اعوان٬صادق اعوان٬زاہداعوان٬رفیع عباسی٬ عبدالرشید چغتائی٬ و دیگر نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کشمیر کونسل کی خالی ہونے والی نشستوں میں سے ایک پر ٹکٹ ممبرمرکزی مجلس عاملہ مرزآصف مغل کو دیں اور ان کوممبرکشمیر کونسل بنائیں تاکہ کارکنان کی حوصلہ افزائی ہوسکے کشمیرکونسل کا ٹکٹ جماعتی کارکنان کا حق ہے اور اس کے لیئے مرزاآصف مغل ایک موزوں ترین سیاسی کارکن ہیں ان کو ٹکٹ جاری کرکے ممبرکشمیرکونسل بنایا جائے ۔