Live Updates

2نومبر کو شہراقتدار مکمل بند کرکے پانامہ لیکس کے کرداروں کیخلاف تاریخ ساز احتجاج کرینگے ‘مسلم لیگ(ن)حکومت پانامہ لیکس میں بری طرح پھنس چکی ہے ‘لگتا ہے کہ دونومبر کے سے پہلے شریف خاندان کا اقتدار گرجائے گا

مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر چوہدری اسحاق طاہرایڈووکیٹ کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:19

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر وسابق امیدواراسمبلی حلقہ نمبر پانچ چوہدری اسحاق طائرایڈووکیٹ نے کہا کہ دونومبر کو شہراقتدار اسلام آباد مکمل بند کرکے پانامہ لیکس کے کرداروں کے خلاف تاریخ ساز احتجاج کریں گئے مسلم لیگ(ن)حکومت پانامہ لیکس میں بری طرح پھنس چکی ہے مجھے لگتا ہے کہ دونومبر کے سے پہلے شریف خاندان کا اقتدار گرجائے گا ‘پاکستان کی عوام تنگ آچکی ہے وہ اب تخت جاتی مارا سے جان چھڑانا چاہتی ہے قائدتحریک پاکستان عمران خان پاکستان کی عوام کے لیئے امید کی کرن ہیں ان کی جہدوجہد رنگ لائے گئی تبدیلی کے لیئے ان کی جانب سے مسلسل جہدوجہد جاری ہے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے جلد جیل ہوں گئے دونومبر کو ہٹیاں بالا سے ہزاروں کی تعدادمیں لوگ قافلے کی صورت میں اسلام آباد پہنچیں گئے اورآزادکشمیر کی پی ٹی آئی کی قیادت کارکنان کے ہمراہ لاکھوں کی تعدادمیں اسلام آباد پہنچے گئی ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر وسابق امیدواراسمبلی حلقہ نمبر پانچ چوہدری اسحاق طائرایڈووکیٹ نے گزشتہ روز دونومبر کے حوالہ سے انتطامی معمالات پر بلائے گئے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے آزادکشمیر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ دونومبر کو پانامہ لیکس کے کرداروں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات