24نومبر 2016کو مسلم کانفرنس تاریخ بنانے جارہی ہے ‘سیز فائر لائن کو نہیں مانتے ‘مقبوضہ کشمیر آزاد کشمیر دونوں ایک ہے ہیں‘مقبوضہ کشمیر میں جبر قبضہ کیا گیا ہے جس کے خاتمہ تک اپنا کردار جاری رکھیں گے

مسلم کانفرنس کے مر کزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار کا بیان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:19

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء)24نومبر 2016کو مسلم کانفرنس تاریخ بنانے جارہی ہے ‘سیز فائر لائن کو نہیں مانتے ‘مقبوضہ کشمیر آزاد کشمیر دونوں ایک ہے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر میں جبر قبضہ کیا گیا ہے جس کے خاتمہ تک اپنا کردار جاری رکھیں گے مائوں بہنوں کی عزتوں کو نیلام نہیں ہونے دیں گے اب ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا رئیس الاحرار چوہدری غلام عباسؒ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔

قائد کشمیر چوہدری غلام عباس کے بعد ان کے مخلص ساتھی و جانشین بزرگ کشمیری رہنما سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سردار محمد عبدالقیوم خانؒ نے بھی اپنی ساری زندگی مسلمانان کشمیر اور برصغیر کے مسلمانوں کی سر بلندی کے لیے وقف کیے رکھی تھی اور آج اسی مشن کو لے کر آج ریاست جموں وکشمیر کے عوام نوجوان قائد صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں جماعت کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور موجودہ دور میںمسلم کانفرنس کا رکنان کے لیے قائد کشمیر کے نظریات و افکار سے آگاہی انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مر کزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام سا لمیت اور دفاع کیلئے پاک فوج کی خد مات نا قابل فراموش ہیں کشمیری عوام اپنی بہادر مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نظریہ الھاق پاکستان کی تکمیل اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کے فر مان کے مطابق صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت میں عظیم جد وجہد جاری رہے گی۔

ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قر بانی دینے کو تیار ہیں جس سے پوری دنیا واقف ہے بھارت کشمیریوں کے خون ناحق سے ہولی کس انداز میں کھیل رہاہے ۔گمنام قبریں٬ انسانی حقوق کی پامالی٬ خواتین کی عزتیں تار تار کی جا رہی ہیں ۔جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق نہیں مل جاتا کشمیری خاموش نہیں بیٹھ سکتے ہم پاکستان کے استحکام اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس قائد تحریک آزادی کشمیر سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کے نظریات اور افکار کی روشنی میں دوقومی نظریے کی بنیاد پر اپنی جہدو جہد کو جاری رکھیں گئے سلیم زمان ڈارنے کہا کہ میڈیا نے جس طرح مظلوموں اور عوام کی آواز کو اجا گر کیاآج جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔