وزیرمال فاروق سکندر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی کا دورہ‘ بھارتی گولہ باری سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:16

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) آزادکشمیرکے وزیرمال بحالیات ٬کسٹوڈین سردارفاروق سکندر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی میںنکیال سیکٹرمیں بھارتی گولہ باری سے شدیدزخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف٬ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمود٬سٹی صدرن لیگ سردارمحمدزاہد٬ڈویژنل صدریوتھ ونگ ن لیگ راجہ رضوان٬ ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحمود٬حلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ سردارعارف نازکے علاوہ کثیرتعدادمیںلیگی کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیرمال بحالیات سردارفارورق سکندرنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارتی افواج نے سیزفائرلائن پرکئی دنوںسے گولہ باری کاسلسلہ شروع کررکھاہے جس سے متعددافرادزخمی بھی ہوچکے ہیں شہریوںکے گھربھی تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ پالتوجانوربھی ہلاک ہورہے ہیںاس کے باوجودسرحدی پٹی پربسنے والے شہریوںکے حوصلے بلندہیںوزیرحکومت نے اس موقع پرہسپتال انتطامیہ کوہدائت کی کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجہ میںکوئی کسرنہ چھوڑیں۔

متعلقہ عنوان :