جمہوریت دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی اور استحکام میں رکاوٹیں پید اکر رہے ہیں ‘ مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کے انتخاب کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی ویژن کے مطابق پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے گا

ْمسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنمارکن قانون ساز اسمبلی ناصر ڈار کا کشمیر مہاجرین سے خطاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنمارکن قانون ساز اسمبلی ناصر ڈار نے کہا ہے کہ جمہوریت دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی اور استحکام میں رکاوٹیں پید اکر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے انتخاب کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی ویژن کے مطابق پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے گا۔

کشمیر مہاجرین سے خطاب کے دوران ناصر ڈار ایم ایل اے نے مزید کہا کہ جمہوری انداز میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران کا انتخاب پاکستان کے سیاسی نظام کی مضبوطی کے لیے اہم قدم ہے ۔ عوامی تحریک اور تحریک انصاف ملک میں منفی سیاست کے علمبردار ہیں۔ لیکن پاکستان اور آزاد کشمیر کے باشعور عوام انکے منفی ہتھکنڈوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

ناصر ڈار ایم ایل اے نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی دلیرانہ قیادت میں موجودہ حکومت عوام الناس کی خوشحالی ٬ آزاد خطہ کی بلاتخصیص تعمیر وترقی کا تہیہ کیے ہوئے ہے اور اپنے عوام دوست اقدامات کے ذریعے مقبولیت حاصل کر رہی ہے ۔

انہوں نے بھارت کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ بھارت ڈرامے بازی کر کے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے ۔ حالانکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل ہو جاتا ہے اسوقت تک خطہ میں امن کا قیام محض خواب ہی رہے گا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت دشمنی کی تمام حدیں پار کر چکا ہے ۔ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والا بھارت دنیا میں تنہا ہو چکا ہے ۔